لاہور ( نیوزرپورٹر) چیئرمین ایگری فورم ابراہیم مغل نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خاں نے الیکشن مہم میں کہا تھا کہ وہ اقتدار میں آ گئے تو کالاباغ ڈیم کی تعمیر شروع کر دیں گے اور صوبوں کو اس ڈیم کی تعمیر پر راضی کر لیں گے اب ان کی جماعت خیبر پی کے میں حکومت بنا چکی ہے اور وہاں تحریک انصاف کی واضح اکثریت بھی ہے لہذا عمران خان کو فوری طور پر خیبر پی کے اسمبلی سے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کی حمایت میں قرار داد پاس کرانی چاہئے اس طرح ملک کے دو صوبوں سے کالاباغ ڈیم کی حمایت میں قرار داد پاس ہو جائیں گی کیونکہ پنجاب تو پہلے ہی اس ڈیم کی حمایت کر چکا ہے۔