نارنگ منڈی بنےادی سہولتوں سے محروم

    چوہدری فرحان شوکت ہنجرا۔۔۔
نارنگ منڈی ضلع شےخوپورہ کی تحصےل مرےد کے اہم قصبہ دواربن ےونےن کونسلز پر وقو ع پذےر اور تقرےبا 200 دےہاتوں ،مشمولہ جات پر نفوس آبادی کی خےر ےد و فروخت اور تجارت کے حوالے سے اہم مرکز اور بالخصوص دنےا بھرمےں اعلیٰ کوالٹی کا سپر چاول کی پےدوار کے حوالے سے نماےاں مقام رکھتا ہے لےکن بد قسمتی ہے کہ نارنگ ٹاﺅن کی رہائشی آبادی تمام تر بنےادی سہولتوں سے محروم ہے۔1 ۔سےورج اور واٹر سپلائی پورے نارنگ منڈی کے رہائشی علاقے مےن روڈز سےورج سسٹم سے محروم ہےں 2002 کی مسلم لےگ ق کی پنجاب کی حکومت مےں نارنگ ٹاﺅن کے لےے سےورج کی منظوری ہوئی لےکن اس منصوبے پر عمل نہ ہوا اور رقم خرد برد کر لی گئی 2008 مےں مسلم لےگ ن کی پنجاب کی حکومت مےں بھی نئے سےورج بچھانے پر کوئی عملدرآمد نہےں ہو سکا۔واٹر سپلائی کی پرانی بوسےدہ لائنےں پرانے بوسےدہ سےورج سسٹم کے ساتھ منسلک ہےں جس سے ہےپاٹائٹس b.c جےسی خطرناک بےمارےاں تےزی سے پھےل رہی ہےں ۔ستم ظرےفی ےہ ہے کہ نارنگ ٹاﺅن کے درمےان سے سوہل مائےنر کےنال گزرتی ہے اس کےنال مےں نارنگ کے تمام علاقوں کا فضلہ اس مےں ڈال کر چشم پوشی سے سابقہ حکومتوں نے کام لےا ہے جس سے ےہی نہری پانی گندہ پانی مےں تبدےل ہو کر زرعی زمےنوں مےں جا رہا ہے اور اس سے جو فصلےں تےار ہو رہی ہےں وہ آلودہ اور بےمارےاں عام کر رہی ہےں کو ئی اس کی طرف دھےان نہےں دے رہا برائے مہربانی نئی حکومت پنجاب کے نو منتخب نمائندے سب سے پہلے نارنگ مےں نئے سےورج سسٹم اور واٹر سپلائی لائنوں کو بچھانے کا اہتمام کرائےں۔2 ۔ےونس پارک کے مسائل نارنگ ٹاﺅن کے وسط اور برلب نہر ےونس پارک کے رہاشی بجلی،گےس سے محروم آبادی ہے گلےوں کی تعمےر ،سےورج سسٹم واٹر سپلائی کی لائنےں تو دور کی بات ہےں سابقہ کسی حکومت نے ےونس پارک کی آبادی کو بجلی،سوئی گےس کی سہولت فراہم نہےںکی مےں سمجھتا ہوں ےہ عوام دشمن روےہ ہے لہذا ےونس پارک کے رہاشےوں کے لےے فی الفور بجلی ،گےس کی فراہمی ،گلےوں کی تعمےر ،سےورج سسٹم نئی واٹر سپلائی کی لائنےں بچھائی جائےں ۔3 ۔سول ہسپتال کی حالت زارنارنگ منڈی اور دےگر اہل علاقہ کے لےے 1985 مےں تعمےر شدہ سول ہسپتال کی کوئی اپ گرےڈ ےشن نہےں کی گئی صرف اےک مےڈےکل آفےسر اس ہسپتال مےں ہوتا ہے اپرےشن تھےٹر موجود لےکن سرجن کی سہولت نہےں ہے وہ بھی بند پڑا ہے۔معمولی سے زخمی مرےض کو بھی لاہور رےفر کےا جاتا ہے لہذا نئی صوبائی حکومت نارنگ مےں جدےد سہولتوں سے آراستہ ،نئے ہسپتال کی تعمےر ٹراما سنٹرکاقےام اور مےڈےکل عملہ کی ضرورت کے مطابق بھرتی کرے تا کہ عوام کو صحت عامہ کی سہولت ان کو ان کی دہلےز پر مےسر آے اور عطاےت کی حوصلہ شکنی ہو سکے اس وقت نارنگ مےں عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار ہے اور محکمہ صحت کا عملہ کی ملی بھگت سے عطائےت پر وان چڑ ھ رہی ہے۔4 ۔خواتےن و مرد ڈگری کالجز مےں سٹاف کی کمینارنگ منڈی مردو خواتےن کے ڈگری کالجز تو موجود ہےں لےکن مطلوبہ تعداد مےں ٹےچرز ،نان ٹےچرز سٹاف کی کمی ہے۔5 ۔ٹےکنکل کالج کے قےام کی ضرورتقومی ترقی کے لےے فنی تعلےم کا حصول نا گزےز ہے لہذا صوبائی حکومت مردو خواتےن کے لےے الگ الگ ٹےکنکل کالج ،ووکشنل کالج تعمےر کرئے۔6 ۔سڑکوں کی تعمےر10 سال قبل نےو نارووال روڑ کی عدم تعمےر سے عوامی مےں شدےد کوفت پائی جاتی ہے لہذا نےو نارووال روڑ کی تعمےر جلد از جلد مکمل کی جائے اس کے علاوہ نارنگ شہر مےں داخل ہونے والی مےن روڑ کی تعمےر از سر نو کی جائے۔7 ۔تھانہ نارنگ کی نا مکمل بلڈنگتھانہ نارنگ کی نئی بلڈنگ عرصہ دو سال سے نا مکمل ہے تھانہ کی پہلی عمارت خستہ ہوتی چلی جا رہی ہے لہذا تھانہ نارنگ کی نئی بلڈنگ کی تعمےر مکمل کرنے کے لےے فی الفور فنڈز جاری کےے جائےں ۔8 ۔پرےس کلب کے لےے بلڈنگپرےس کلب نارنگ منڈی کے لےے جگہ تو درکار ہے لےکن اس کی با قاعدہ کوئی عمارت نہ ہے پرےس کلب نارنگ رجسٹرڈ ہے لہذصحافتی امور کے لےے حکومت پنجاب پرےس کلب نارنگ کی تعمےر کے لےے سنجےدہ کوشش کرے اور فنڈز کا اجرا کرئے۔9 ۔پےٹرولنگ پولےس پوسٹوں کا قےامکالا خطائی روڑ اور نےو نارووال روڑ ز ےہ دونوں سڑکےں بالکل سرحدی علاقوں کے ساتھ واقع ہےں جن کا بالترتےب فاصلہ کالا خطائی موڑ شاہدرہ سے نارنگ منڈی تک 42 کلو مےٹر اور نارنگ چٹا پل سے نارووال تک 45 کلو مےٹر تک ہے ےعنی تقرےبا 90 کلو مےٹر ےہ فاصلہ بن جاتا ہے اور مستقبل مےں ےہی سٹرکےں لاہور سے نارووال ،شکر گڑھ کے لےے زرائع آمد و رفت کا موثر زرےعہ ہوں گی اس لےے کالا خطائی روڑ کے سدھانوالی اور نےو نارووال روڑ کے جے سنگھ والا ےا مہتہ سوجا مقام پر پولےس پےٹرولنگ پوسٹوں کا قےام عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لےے ناگزےر ہے۔10 ۔مرےد کے نارووال روڑ کی تعمےر آہدےاں،مہتہ سوجا اورمرےد کے سے نارووال جانے والی سڑک اب سفر کرنے کے قابل نہےں رہی آئے روز کئی جان لےوا حادثات ہو چکے ہےں لہذا مرےد کے سے نارووال روڑ کی ون وے تعمےر شروع کی جائے۔11۔محکمہ خوراک نئے گودام تعمےر کرئےنارنگ ٹاﺅن کے اندر محکمہ خواراک کے گندم زخےرہ کرنے کے لےے گودام اب گندم اسٹاک کرنے کے لےے کم پڑتے جا رہے ہےں محکمہ خوراک پرائےوٹ طور پر گندم سٹاک کرنے کے لےے کرائے پر گودام حاصل کر رہا ہے لہذا اےک تو نارنگ کے اندر سے ےہ گودام شہر سے باہر تعمےر کےے جائےں کےونکہ گندم کے سےزن مےں ٹرالےوں ،ٹرکوں کی وجہ سے شہر کی ٹرےفک کا پہےہ جام ہو جاتا ہے۔ 12 ۔پرائےوٹ ٹےکسی ،پبلک ٹرانسپورٹ کے لےے سٹےنڈز۔نارنگ مےں پبلک ٹرانسپورٹ بسوں،وےگنوں رکشہ کے لےے سرکاری اسٹےنڈز مکمل سہولتوں کے ساتھ تعمےر کےے جائےں اس کے علاوہ پرائےوٹ ٹےکسی سٹےنڈ کے لےے بھی الگ سے گاڑےوں کا اسٹےنڈ بناےا جائے۔13 ۔پبلک پارک کی تعمےرپورے نارنگ مےں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کو ئی پبلک پارک نہےں ہے عوام بالخصوص بچوں کی نشو و نما جسمانی صلاحتےوں اور صحت اور ورزش کے لےے نارنگ رےلوئے اسٹےشن سے دونوں اطراف پھاٹکوں تک خالی جگہ پر پارک بناےا جاے۔14 ۔ٹرےنوں کی بحالیموجودہ حکومت سابقہ عوام و ملک دشمن اقدامات کا خاتمہ کرتے ہوے رےلوئے کو بحرانی کےفےت سے نکالنے کے لےے اربوں روپے کا پےکج دے اور نارووال سےکشن پر بند کی گئی پسنجر ٹرےنےں بحال کرئے اس کے علاہ شاہدرہ کوٹ لکھپت شٹل ٹرےن کا منصوبہ فلاپ اور خسارے کا باعث تھا ےہ شٹل ٹرےنےں شاہدرہ سے نارنگ منڈی تک چلائی جائےں تو اس کے لاکھوں عوام اور رےلوئے کو معقول آمدنی ہو گی۔ 15 ۔رےسےکو 1122 کا قےام نارنگ منڈی موڑ پر مرےد کے نارووال روڑ پر رےسےکو 1122 قےام انتہائی ناگزےر ہے انتہائی نا گےانی صورتحال مےں مرےضوں کو ہسپتال پہنچانے کے لےے ےہ قومی سروس گراں قدر کام سر انجام دے رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن