نگران وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ٹیلیویژن میں تقرر اور تبادلے

نگران وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ٹیلیویژن میں تقرر اور تبادلے

Jun 04, 2013

اسلام آباد (آئی این پی) نگران وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ٹیلیویژن میں تقرر اور تبادلے کرتے ہوئے اسداللہ خان کو ڈائریکٹر ایڈمن، اسد احمد جسپال کو پی ٹی ٹریننگ اکیڈمی اسلام آباد میں ڈائریکٹر، سید شاکر عزیر کو ڈائریکٹر پروگرامز، سجاد احمد کو انکے سابقہ عہدے پر کنٹرول پروگرامز پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر اور اظہر رشید چیمہ کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل ریلیشنز پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد تعینات کردیا ۔ پی ٹی وی کے ایم ڈی انجینئر قاضی مصطفیٰ کمال نے ان تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردئیے جو فوری طورپر نافذ العمل ہوں گے۔
تقرر/ تبادلے

مزیدخبریں