مظفرگڑھ (نامہ نگار) مظفرگڑھ کے علاقے بیٹ میرہزار میں پولیس نے کھانے میں زہریلی گولیاں ملا کر ایک ہی گھر کے 7 بچوں سمیت 9 افراد کو ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار دو خواتین میں سے ایک مسماة شاہین کے اقرار جرم کے بعد اس کی سوکن مسماة شاہانہ کو رہا کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ملزمہ شاہین نے جو مقتول بچوں کی چچی ہے نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنے مبینہ آشنا کے کہنے پر کھانے میں خواب آور گولیاں ملائی تھیں تاکہ اہل خانہ کے سو جانے پر وہ اپنے آشنا سے مل سکے۔ لیکن شاید خواب آور گولیاں زائد المیعاد تھیں یا پھر ان کی مقدار زیادہ تھی جو پورے خاندان کی موت کا سبب بن گئیں۔
مظفرگڑھ/ملزمہ رہا