اسلام آباد ( آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سپیکر شپ سے سبکدوش ہونیوالے امیدوار نواب یوسف تالپور نے کہا پارلیمانی پارٹی نے اتفاق رائے سے سپیکر وڈپٹی سپیکر کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا جو ان عہدوں کو غیر متنازعہ رکھنے کے حوالے سے مناسب فیصلہ تھا ۔ ہر سپیکر، ڈپٹی سپیکر کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لیکر حکومت کی جانب سے دوستی کاہاتھ بڑھایا اب ان کی باری ہے ۔ سردار ایاز صادق اچھے انسان ہیں۔ پیپلز پارٹی ایوان میں فرینڈلی نہیں اصولی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔