لاہور (ثناءنیوز)(ق)لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین، سینئر مسلم لیگی رہنما اور سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے (ق) لیگ کے عبدالقدوس بزنجو کو بلوچستان اسمبلی میں بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ چودھری شجاعت اور چودھری پرویزالٰہی نے عبدالقدوس بزنجو سے ٹیلیفون پر گفتگو بھی کی۔