الیکشن کمشن نے ملک بھر میں مزید 12 الیکشن ٹربیونل قائم کر دئیے

لاہور+ اسلام (خبرنگار+ نوائے وقت نیوز) الیکشن کمشن نے ملک بھر میں مزید 12الیکشن ٹربیونلز قائم کر دیے گئے۔ چاروں صوبوں میں مزید 3، 3ٹربیونلز قائم کئے گئے۔ ٹربیونلز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ انتخابی عذرداریاں نمٹانے کیلئے ملک بھر میں الیکشن ٹربیونلز کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔ پنجاب کے تمام اضلاع کیلئے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی سربراہی میں 5 الیکشن ٹربیونل قائم کر دئیے ہیں۔ یہ الیکشن ٹربیونل 2013ءکے عام انتخابات کے حوالے سے دائر کی گئی۔ انتخابی پٹیشن سماعت کے علاوہ آنے والے ضمنی انتخابات کی انتخابی پٹیشنز بھی نبٹائیں گے۔ قائم کئے جانے والے الیکشن ٹربیونلز میں جاوید رشید محبوبی ضلع فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، چنیوٹ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر، رانا زاہد محمود ملتان، لودھراں، وہاڑی، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ اور پاک پتن سیف الرحمن خان ضلع لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب گوجرانوالہ، حافظ آباد، گجرات، منڈی بہاﺅالدین، سیالکوٹ، نارووال، کاظم علی ملک ضلع بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ اور لیہ، سید ناصر علی شاہ، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک جہلم اور چکوال کے معاملات دیکھیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...