پرسوں شہباز شریف سب سے زیادہ ووٹ لیکر نئی تاریخ رقم کرینگے: رانا ثنائ

Jun 04, 2013

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ 6جون کو میاں شہباز شریف وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں سب سے زیادہ ووٹ لےکر پنجاب اسمبلی میں نئی تاریخ رقم کریں گے‘ نواز شریف نے بلوچستان میں اتحادی جماعت کا وزیر اعلیٰ نامزد کرکے بلوچستان کے مسئلے کے حل کی بنیاد رکھ دی ہے۔ وہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس اختتام پراسمبلی احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو جو ووٹ ملے ہیں وہ ایک ریکارڈ ہے اور اب قائدایوان کے انتخاب میں میاں شہباز شریف کو بھی 6جون کو جو ووٹ ملیں گے وہ صوبائی اسمبلی کی تاریخ میں نیا ریکارڈ رقم کریںگے۔ مسلم لیگ ن پر پنجاب اور پاکستان کے عوام نے جو اعتماد کیا ہے وہ مثالی مینڈیٹ ہے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میںمسلم لیگ قوم و ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلائے گی۔ بلوچستان کا مسئلہ انتہائی اہم ہے اور میاں نواز شریف نے قومی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے وہاں پر اتحادی جماعت کا وزیر اعلیٰ بنا کر جو بنیاد رکھی ہے وہ یقینا بلوچستان کے مسئلے کے حل میں مدد گار ثابت ہو گی۔

مزیدخبریں