لاہور (نیوز رپورٹر) شوگر (ذیابیطس) طبی تحقیق کے مطابق دس میں سے ہر چوتھا شخص شوگر کا شکار ہے اور اس وقت پاکستان میں اس مرض کے مریضوں کی تعداد 7.1 ملین ہے۔ اگر خون میں شکر کی مقدار ناشتے سے پہلے 125 یا زیادہ ہو یا کھانے کے بعد 200 یا اس سے زیادہ ہو تو پھر یہ ذیابیطس کہلاتی ہے۔ خوراک کے ساتھ ساتھ ڈپریشن سے بچیں اس کے ساتھ ورزش بھی کریں۔ صبح کی سیر اور موٹاپے کو کنٹرول میں رکھیں، مریض اگر صحت اور ورزش کے اصولوں پر عمل پیرا ہو تو ذیابیطس کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
ذیابیطس کے مریض موٹاپا کنٹرول میں رکھیں، باقاعدگی سے ورزش کو معمو ل بنائیں: طبی ماہرین
Jun 04, 2013