لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی قیصراحمد شیخ نے کہا ہے کہ نامزد وزیراعظم میاں نوازشریف نے اقدارکی سیاست کرتے ہوئے بلوچ عوام کے زخموں پر مرہم رکھ دیا۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے بلوچستان میں امن و استحکام اوروفاق کی مضبوطی کیلئے دور رس فیصلہ کیا ۔ نوازشریف نے اپنے تعمیری اوراصولی کردارسے خودکوایک قومی لیڈر کے طورپرمنوایا۔ مسلم لیگ (ن) کی دوراندیش قیادت نے فیڈریشن کی مضبوطی کیلئے منافرت، صوبائیت اورنفرت کی دیواریں گرادیں اورقومی یکجہتی کاراستہ ہموارکردیا۔ پاکستان اور استحکام پاکستان کیلئے بلوچ عوام کی جدوجہد اورقربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ نامزد وزیراعظم میاں نواز شریف جمہوری قوتوں اورصوبوں کے درمیان پل کا بہترین کردار اداکررہے ہیں۔