سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے اعتراف کے بعد اپنے ایک بیان میں سابق کپتان کا کہنا ہے کہ وہ کرکٹ کرپشن پر قوم اور شائقین سے معافی مانگتے ہیں اور اپنے کئے پر بہت شرمندہ ہیں، اشرفل کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس معاملے پر آئی سی سی پینل سے مکمل تعاون کیا ہے، انہیں ہربات تفصیل سے بتائی اور اپنے کیریئر میں کی گئی چھوٹی غلطیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا ہے. بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے محمد اشرفل کے سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد سابق کپتان پرہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے.