پنجاب اسمبلی کے نئے قائد ایوان کےانتخاب کےلیے اسمبلی کا اجلاس چھ جون کو صبح گیارہ بجے ہوگا.
امیدوار پانچ جون شام پانچ بجے تک کاغذات نامزدگی حاصل کرسکتے ہیں،جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بھی کل ہی ہوگی،وزیراعلی پنجاب کیلئےمسلم لیگ ن کےرہنما شہباز شریف اورتحریک انصاف کےمحمودالرشید نےکاغذات نامزدگی جمع کروادیئے, کاغذات نامزدگی جمع کروانےکے بعد میڈیا سے گفتگومیں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا،کوشش کریں گے کہ توانائی کا بحران جتنی جلد ممکن ہوحل ہوجائے.
میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آج انہوں نے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے نہیں بلکہ خادم اعلیٰ کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں،،ان کا کہنا تھا کہ کل انتقال اقتدار کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا،جن نعروں پر انتخابات کے دوران وعدے کرتے رہے ان پر عمل کرنے کا اب وقت آچکا ہے،،ایک سوال کے جواب میں شہبازشریف نے کہا کہ شکر کریں کہ وہ جن ہیں بھوت نہیں دوسری جانب وزرات اعلی کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار محمود الرشید کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حمایت نہ لینا ہماری پارٹی پالیسی ہے،وزیراعلی کے انتخاب میں زیادہ سے زیادہ ووٹ لینے کی کوشش کریں گے، انکا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ ان کیلئے نیا چہرہ نہیں وہ وہ انیس سواٹھاسی میں پیپلزپارٹی اورمیں آئی جی آئی کی جانب سے منتخب ہوئے تھے ، ان سے اچھی طرح شنا سا ہوں،انہوں نےکہا کہ اپوزیشن تعداد سےنہیں اپنے صلاحیتوں سے اہم کردار ادا کرتی ہے،حکمران جماعت کےاہم عہدیداروں کو دوسری سیاسی پارٹیوں کےبارے میں غلط رویہ نہیں رکھنا چاہیے.