ملک کے ستائیسویں وزیراعظم کا انتخاب کل ہوگا، نوازشریف تیسری بار وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے سے صرف چند قدم دورہیں.

وزارت عظمیٰ کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن کے صدرمیاں نوازشریف،،پیپلزپارٹی کے امین فہیم ،،تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں، نوازشریف کی جانب سےوزارت عظمی کے لئے سات مختلف کاغذات جمع کرائے گئے،ایم کیو ایم پہلے ہی وزارت عظمیٰ کےلئے نوازشریف کی حمایت کا اعلان کرچکی ہے،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ متفقہ وزیراعظم کیلئے پیپلز پارٹی سے بھی رابطہ کیا ہے.

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ حکومت سے بطوراپوزیشن ہرطرح کا تعاون کریں گےتاہم غلطیوں کی نشاندہی بھی کی جائیگی۔ پیپلزپارٹی کے امیدوارمخدوم امین فہیم نے کہا کہ ان کی جماعت ہرتعمیری کام میں حکومت کا ساتھ دے گی،،،قومی اسمبلی میں نئےوزیر اعظم کا انتخاب کل کیا جائے گا،،وزیر اعظم کا انتخاب خفیہ رائے شماری کی بجائے ایوان کی تقسیم کے ذریعے ہوگا،،ہر امیدوار کے لیے ایک لابی بنائی جائے گی اوراس امیدوار کو ووٹ دینے والے ارکان اس لابی میں چلے جائیں گے،ارکان کی گنتی کے بعد اسپیکر نتائج کا اعلان کریں گے.

ای پیپر دی نیشن