اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی بجٹ 2014-15ء میں تعلیمی امور اور خدمات کی مد میں 64 ارب ایک کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ اس مد میں رواں مالی سال کے نظرثانی شدہ تخمینے میں 59 ارب 27 کروڑ 70 لاکھ روپے اور میزانیاتی تخمینہ میں 63 ارب 44 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق 2014-15ء کے میزانیہ میں اخراجات کا بڑا حصہ 47 ارب 59 کروڑ 30 لاکھ روپے اعلیٰ تعلیمی امور اور خدمات کے لئے رکھا گیا ہے جو اس مد میں مختص کی گئی رقم کا 74.5 فیصد ہے۔ پرائمری اور قبل از پرائمری تعلیم کے امور و خدمات کے لئے 6 ارب 7 کروڑ 90 لاکھ، ثانوی تعلیمی امور اور خدمات کے لئے 7 ارب 87 لاکھ 30 لاکھ، اعلیٰ تعلیمی امور و خدمات کے لئے 47 ارب 69 کروڑ 30 لاکھ، سماجی بہبود و خصوصی کے لئے ساڑھے سات کروڑ روپے، تعلیم کے لئے اعانتی خدمات کے لئے 23 کروڑ 20 لاکھ روپے، انتظامیہ کے لئے ایک ارب 27 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔