ہر فلم کو پرموٹ کرنے کی کوشش کرونگا : سیدنور

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سیدنور نے کہا ہے کہ اس ملک میں بننے والی ہر فلم میری فلم ہے، میرے ملک کی فلم ہے اور اسے پرموٹ کرنے کی کوشش کروں گا۔ فلم پروڈیوسر سارہ ترین نے ’’تمنا‘‘ کے نام سے اچھی فلم بنائی۔مجھے خوشی ہے کہ کچھ نئے لوگ فلم انڈسٹری میں آ رہے ہیں۔ اگر فلم انڈسٹری میں نئے اور تعلیم یافتہ لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا تو پاکستان فلم انڈسٹری کے حالات جلد بہتر ہو جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن