ہاکی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 5-0 سے شکست دے دی

Jun 04, 2014

دی ہیگ (سپورٹس ڈیسک) ہالینڈ میں جاری ہاکی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو یکطرفہ مقابلہ کے بعد 5-0 سے شکست دیدی۔ کیوی کھلاڑی میچ میں چھائے رہے اور پروٹیز کی اکی نہ چلنے دی۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے چائلڈ نے چوتھے، ہاورڈ نے 15ویں، 17ویں، 54ویں جبکہ میلسی نے 52ویں منٹ میں گول کیا۔ خواتین کے مقابلوں میں جرمنی نے جنوبی افریقہ کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیدی۔ انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے چین کی ٹیم کو تین صفر سے ہرا دیا۔ مردوں کے دوسرے میچ میں ارجنٹینا نے جرمنی کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ ارجنٹینا کی طرف سے بریونیٹ نے 31ویں منٹ میں میچ کا واحد گول کیا۔ خواتین کے مقابلوں میں امریکہ اور ارجنٹینا کا مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا۔ مردوں کے تیسرے میچ میں جنوبی کوریا نے ہالینڈ کو ایک صفر سے شکست دیدی۔ جنوبی کوریا کی جانب سے واحد گول نام ہیون وو نے کھیل کے پانچویں منٹ میں کیا۔

مزیدخبریں