پاکستانی خاتون فٹبالرکا مالدیپ کی لیگ میں کلب سے معاہدہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )مالدیپ کے ایس ایچ آر فٹبال کلب نے پاکستانی خواتین کی فٹبال ٹیم کی نائب کپتان ہاجرہ خان سے معاہدہ کیا ہے ۔ وہ مالدیپ کی قومی ویمنز فٹبال لیگ میں کلب کی نمائندگی کریں گی۔یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کی کوئی خاتون فٹبالر ملک سے باہر لیگ کھیلیں گی۔ہاجرہ خان نے کہا کہ کلب ایس ایچ آر نے ان سے معاہدہ کیا ہے۔ یہ محنت کا صلہ ہے ، پاکستان میں خواتین فٹبال کی عمر صرف نو برس ہے لیکن اس مختصر سے عرصے میں بھی ٹیلنٹ بھرپور انداز میں سامنے آیا ہے اور دوسری کھلاڑیوں کو بھی ملک سے باہر کھیلنے کے مواقع میسر آئیں گے۔پاکستان میں خواتین کیلیے فٹبال کھیلنا آسان نہیں  انھیں سماجی مسائل کا سامنا ہوتا ہے لیکن ان کے خاندان نے ان کی ہر مرحلے پر حوصلہ افزائی کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...