فٹ بال ورلڈ کپ: ناقص انتظامات کی شکایات‘ 40 ہزار شائقین دھوپ میں بیٹھیں گے

ساؤ پاؤلو(آن لائن) دنیا کا سب سے بڑا عالمی  میلہ برازیل میں سجنے جارہا ہے لیکن اس حوالے کئے گئے تمام تر انتظامات ناکافی قرار دیئے جارہے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ورلڈ کپ 2014 کا  آغاز 12 جون کو میزبان برازیل اور کروشیا کے درمیان ساؤ پاؤلو اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ سے ہونا ہے تاہم گراؤنڈ میں شائقین کی سہولیات کے لئے انتظامات ناقص ہیں جبکہ ایئرپورٹ اور ہوٹلز سے گراؤنڈ تک تماشائیوں کو لانے کیلئے بھی انتظامات نہیں کئے گئے۔ 40 ہزار تماشائیوں کیلئے تیار کردہ حصے میں بیٹھنے کے لئے لگائی گئی کرسیاں بھی عارضی ہیں‘ گراؤنڈ میں شائقین کو دھوپ سے بچانے کیلئے چھت بھی نہیں۔ دیگر ممالک سے  آئے  افراد نے کاکہنا تھا کہ گراؤنڈ کے قریب ٹریفک کے باعث تماشائیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سکیورٹی صورتحال بھی اطمینان بخش نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...