کولکتہ (اے پی پی) کولکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم کے باہر بھگدڑمچنے سے عورتوں اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ سٹیڈیم میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کے اعزاز میں انڈین پریمیئر لیگ کا ساتواں ایڈیشن جیتنے پر اعزازی تقریب میں بھگدڑ مچ گئی جس پر قابو پانے کیلئے پولیس کو شائقین کرکٹ پر لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ عوام حفاظتی رکاوٹیں توڑ کر فلم سٹاروں اور شوبز کے دیگر افراد تک پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس کے لاٹھی چارج سے بچنے کیلئے لوگوں نے ادھر ادھر بھاگنا شروع کر دیا جس کے نتیجہ میں بہت سی عورتیں، بچے اور دیگر افراد بھاگنے والوں کے پیروں تلے روندھ کر زخمی ہوگئے۔
کولکتہ : ایڈن گارڈن سٹیڈیم کے باہر بھگدڑمچنے سے متعدد افراد زخمی
Jun 04, 2014