ہیں وزیراعظم کی باتیں غلغلہ افکار کا
اس کی باتوں سے ہے غائب تذکرہ پیکار کا
جو بشر سمجھے نہ اپنے دوست اور دشمنی میں فرق
وہ بہانہ کیا کرے گا وقت کی رفتار کا
انڈیا کچھ بھی نہ دے گا ہم کو اب کشمیر میں
ایک دھوکا دے رہا ہے وہ گل و گلزار کا
اے جوانان وطن ہم نے ہی لڑنی ہے یہ جنگ
ہے یہی تو خوف اب اس دشمن مکار کا
اپنی شہہ رگ نہ چھڑانا بھی تو اپنی موت ہے
آخری کہنا یہی ہے ارشد نادار کا
وزیراعظم کی باتیں .... عبدالرحمن ارشد مالیر کوٹلوی
Jun 04, 2014