مریدکے: نامعلوم افراد نے گھر میں سوئے شخص کو گلا کاٹ کر قتل کر ڈالا

Jun 04, 2014

مریدکے+ فیروزوالا (نامہ نگاران) پرانا نارنگ روڈ کے علاقہ بسم اللہ کالونی میں نامعلوم افراد نے45 سالہ شخص کو گلا کاٹ کر قتل کر ڈالا۔ پولیس نے مقتول لیاقت علی کے بھائی عباس کی رپورٹ پر نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے روانہ کر دی۔ مقتول نے چند ماہ قبل اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی اور اکیلا کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا۔ بتایا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے بسم اللہ کالونی کے ایک مکان میں سوئے ہوئے لیاقت علی رحمانی کو گلے پر چھری چلا کر موت کی نیند سلا دیا اور فرار ہو گئے۔ واردات کا علم ہونے پر مقتول کے بھائی عباس علی نے پولیس کو مطلع کیا جس پر نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے روانہ کر دیا گیا۔ عباس علی کے مطابق ان کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں تاہم حقیقت پولیس تفتیش کے دوران سامنے آئے گی۔

مزیدخبریں