گوجرانوالہ میں 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ، گرمی سے عارفوالا میں خاتون جاں بحق

گوجرانوالہ/اسلام آباد/  عارفوالا (نمائندہ خصوصی/ آئی این پی+ نامہ نگاران) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 3300 میگاواٹ ہو گیا۔ شہری علاقوں میں 10 اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے رہا۔ گوجرانوالہ سے نامہ نگار کے مطابق شہر اور بیرونی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانہ کنٹرول سے باہر ہو گیا۔ گزشتہ روز دو سے تین گھنٹوں تک کی مسلسل لوڈشیڈنگ کیساتھ اس کا دورانیہ 16 سے 18 گھنٹے تک جا پہنچا۔ عارف سے نامہ نگار کے مطابق عارف والا میں گرمی سے ایک خاتون جنت بی بی جاں بحق ہو گئی۔ جبکہ سکول  ٹیچر محمد افضل دوران ٹریننگ بے ہوش ہو گیا۔ساہیوال سے نامہ نگار کے مطابق متعدد دیہاتی علاقوں میں گزشتہ شب ساری رات بجلی بند رہی۔ لوگوں نے بجلی کی طویل بندش پر شدید احتجاج کیا ا سرگودھا سے نامہ نگار کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی دریائے جہلم اور دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی ہے۔ پہاڑوں پر  برف پگھلنے سے دونوں دریائوں میں پانی کی صورتحال بہتر ہوتی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...