سوات: خصوصی عدالت نے عدم ثبوت پر صوفی محمد اور سینکڑوں ساتھیوں کو بری کردیا

سوات (آن لائن) انسداد دہشت گردی ملاکنڈ کی خصوصی عدالت نے کیمپ کورٹ سنٹر ل جیل پشاور میں تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد اور دیگر سینکڑوں کارکنوں کو عدم ثبوت کی بناء پر مقدمے میں بری کردیا، مولانا صوفی محمد اور 31 ساتھیوں سمیت دیگر کارکنوں پر 1994ء میں سرکاری املاک پر قبضہ جمانے، پولیس پر فائرنگ کرنے اور روڈ بلاک کے الزامات تھے جو ثابت نہیں کئے جاسکے۔ مولانا صوفی محمد کے کیس کی پیروی معروف قانون دانوں صاحب زادہ بہائوالدین ایڈووکیٹ ،عبدالمجید خان اور محمد اسحاق ایڈووکیٹ کررہے تھے صاحب زاد ہ بہائوالدین ایڈووکیٹ کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کبل ارسلاخان باچہ اور تحصیلدار محمد آمین خان نے کیس میں ملزمان کے ناموںکی نشاندہی نہیں کی تھی۔ کیس 2008ء سے زیر سماعت تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...