لاہور ( سپیشل رپورٹر) وفاقی حکومت نے تمام افسران و ملازمین کے گوشوارے 30 جون تک طلب کر لئے ہیں۔ اس بارے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وفاقی افسران کو لیٹر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انکی جائیدادیں، بنکوں کی رقوم، انکے بچے کہاں پڑھتے ہیں، انکے ذاتی کاروبار کیا کیا ہیں، انکے پاس کتنی گاڑیاں، کتنا سونا، غیرملکی کرنسی اور زرعی زمین کتنی ہے، انکے بچے کیا کاروبار کرتے ہیں، انکے قریبی عزیزوں کے کاروبار کیا ہیں، انکی بیوی اگر ملازمت کرتی ہے یا کوئی کاروبار کرتی ہے اسکی تفصیل فراہم کی جائے اور پچھلے ایک سال کے دوران انہوں نے کتنی پراپرٹی کتنے میں بیچی ہے اسکی تفصیل فراہم کی جائے۔