لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا ہے کہ سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے ریفنڈز کیسز جلد سے جلد نمٹائے کیونکہ ریفنڈز میں تاخیر کی وجہ سے تاجروں کو سرمائے کی قلت کا سامنا ہے۔ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سید محمود غزنوی نے کہا کہ سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفنڈ میں تاخیر سے برآمد کنندگان اور مینوفیکچررز بْری طرح متاثر ہورہے ہیں اور اربوں روپے کے ریفنڈز نہ ملنے کی وجہ سے انہیں سرمائے میں کمی کا سامنا ہے جس کا نتیجہ صنعتی یونٹس کی بندش اور ورکرز کی بے روزگاری کی صورت میں برآمد ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکثر کاروباری افراد نے بینکوں سے قرضے لے رکھے ہیں جن کی فنانشل کاسٹ وہ بروقت بینکوں کو ادا کررہے ہیں مگر اْن کا سرمایہ سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفنڈز کی صورت میں پھنسا ہوا ہے جس سے ان کی پیداواری لاگت میں بھاری اضافہ ہوگیا ہے۔
ایف بی آر سیلز اور انکم ٹیکس ریفنڈز کیسز جلد نمٹائے: لاہور چیمبر
Jun 04, 2015