کامونکے+ سادھوکے(نامہ نگاران) ایم پی اے چودھری شمشاد احمد خاں انکے بیٹے اور دوست کے سفاکانہ قتل پر اور فرائض میں غفلت برتنے پر روایت کے برخلاف کوئی پولیس اہلکار یا آفیسر معطل نہ کیا گیا، جبکہ تھانہ صدر کے ایس ایچ او نے جواب طلبی سے بچنے کے خوف سے ذاتی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنا تبادلہ تھانہ واہنڈو میں کروالیا جبکہ تھانہ واہنڈو کے ایس ایچ او عبدالرزاق وڑائچ کو تحفظات کے باوجود ماڈل پولیس سٹیشن کا چارج لینا پڑا۔ ایک روز قبل تھانہ تتلے عالیٰ کا ایس ایچ او گوہر عباس بھٹی بھی یہاں تعینات ہونے سے انکار کرچکا ہے۔ مقتول ایم پی اے چودھری شمشاد احمد خاں کی رہائشگاہ پر دوران ڈیوٹی عمر خالق اے ایس آئی گاڑی میں سویا ہواتھا جسے ڈی ایس پی سرکل کامونکے نے چھاپہ مار کر فرائض میں غفلت برتنے پر سرزنش کرتے ہوئے اعلیٰ حکام کو رپورٹ بھجوادی ہے۔ جبکہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف آج صبح 10 بجے مقتول ایم پی اے چودھری شمشاد خاں کے ورثا سے اظہار تعزیت کیلئے کامونکے پہنچیں گے۔
کامونکے: چودھری شمشاد سمیت 3 افراد کا قتل، کوئی پولیس اہلکار یا افسر معطل نہیں کیا گیا، ایس ایچ او نے ازخود تبادلہ کرالیا وزیراعلیٰ پنجاب تعزیت کیلئے آج پہنچیں گے
Jun 04, 2015