جارحیت کے شکار معصوم بچوں کا عالمی دن آ ج‘ماحولیات کے تحفظ کا کل منایا جائے گا

Jun 04, 2015

اسلا م آ با د (آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جارحیت کے شکار معصوم بچوں کا دن آ ج جمعرات کومنایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد جسمانی و دماغی تشدد کا شکارہونے و الے اور بے گھر بچوں کی تکالیف کے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیات کے تحفظ کا عالمی دن کل جمعہ کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اورشجرکاری کے متعلق عوامی شعور پیدا کرنا ہے۔

مزیدخبریں