قومی ہاکی ٹیم کو مصروف رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے: اختر رسول

Jun 04, 2015

لاہور (نمائندہ سپورٹس/ سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اولمپئین چودھری اختر رسول کا کہنا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورہ پاکستان سے دیگر کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کی بحالی کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے۔ زمبابوے ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران وفاقی و صوبائی حکومت نے بہترین انتظامات کیے۔ بالخصوص وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اس کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ قومی ہاکی ٹیم کو مصروف رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔

مزیدخبریں