ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان پیپلز پارٹی ملتان کے کارکنوں نے وفاقی بجٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس دوران ایک جیالا احتجاجاً بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور بجٹ نامنظور کے نعرے لگائے۔ بلال چوک پرانا شجاع آباد روڈ ملتان پر جیالوں نے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران ایک جیالے کار کن نذیر کاٹھیا نے کھمبے پر چڑھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم نہیں کیا گیا بلکہ عوام کو مزید ٹیکسز کے بوجھ تلے دبا دیا گیا ہے۔
ملتان : جیالے کے کھمبے پر چڑھ کر بجٹ نا منظور کے نعرے
Jun 04, 2016