لاہور (کلچرل رپورٹر) مالی سال 2016-17ء کے بجٹ پر عوامی حلقوں میں ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ اچھرہ کے عمران اسلم نے کہا کہ بجٹ میں غریبوں کے لئے کچھ نہیں رکھا گیا۔ جوہر ٹائون کے راجہ فیاض نے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازین کی تنخواہوں میں اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔ مغلپورہ کے امجد طفیل نے کہا اس بجٹ میں ٹیکسوں کی بھرمار ہے، اب مہنگائی مزید بڑھے گی۔ مزنگ چونگی کی خاتون مسرت جبین نے کہا کہ بجٹ سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا۔ گوالمنڈی کے اسلم اقبال نے کہا کہ بجٹ عوا دوست ہے۔ باغبانپورہ کے رہائشی محمد اشرف نے کہا ہے کہ بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے۔ اس میں غریب آدمی کے لئے کچھ نہیں رکھا گیا۔ واپڈا ٹائون کے شہزاد اقبال نے کہا مسلم لیگ (ن ) کی حکومت نے مثالی بجٹ پیش کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔
بجٹ: غریبوں کیلئے کچھ نہیں مثالی ہے، ملا جلا عوامی ردعمل
Jun 04, 2016