اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں+ نوائے رپورٹ) وزیر خرانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ فنڈ کے لئے مالی سال17-2016ء میں 115 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اور جون 2016ء تک اس سے مستفید ہونے والی خاندانوں کا ہدف 56 لاکھ رکھا گیا ہے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خرانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان بیت المال کے فنڈز دگنے کرتے ہوئے چار ارب کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس سکیم کے تحت مستحقین کے لئے سالانہ امداد میں اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ان خاندانوں کو 13000سالانہ دیا جا رہا تھا جس کو بڑھاکر 18800کر دیا ہے۔ وزیراعظم یوتھ اور ہنرمند پاکستان پروگرام کے لئے 20ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ حکومت نے پورے ملک میں نوجوانوں کو آئی ٹی کے ذریعے تعلیم کے بہتر مواقع کی دستیابی کیلئے یہ پروگرام شروع کیا ہے۔ وزیراعظم کی سکیمیں جاری رہیں گی۔ صحت کے شعبے کے لئے اب رقم صوبے مختص کرتے ہیں تاہم اس کے باوجود وفاق کی طرف سے 22ارب 40کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس سکیم میں 2015 سے 2018 تک 9 ارب روپے پریمیم ادا کیا جائے گا۔ ہیلتھ انشورنس سکیم ، شریک ہسپتالوں کو آئندہ مالی سال میں نرم شرائط پر قرضے دیں گے ۔ وزیر اعظم کی خصوصی سکیمیں 2013-14 کے بجٹ میں شروع کی گئیں۔ وزیر اعظم کی تمام خصوصی سکیمیں جاری رہیں گی