فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ ممتاز آباد ملتان کے گستاخ اہل بیت کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے 5 مجرموں کو دو‘ دو سال قید، پچاس‘ پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ استغاثہ کے مطابق 16مارچ 1998ء کو نیو سنٹرل جیل ملتان میں انسداد دہشت گردی کے جج محمد اقبال غوری کی سماعت کے دوران جیل میں بند اعجاز حسین شاہ، اعجاز حسین عرف ملک بوٹا عرف پاشا، فلک شیر عرف فلکی عرف ڈاکٹر، حیدر رضا عرف حیدر علی لنگڑا اور شبن نے عدالت کی کارروائی کے بعد بیرک میں جانے کے دوران گستاخانہ کلمات کہے۔ ملتان عدالت کی جانب سے کیس نہ سننے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کیس فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے سپرد کر دیا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پر مجرموں کو مزید تین‘ تین ماہ قید بھگتنا ہو گی۔ مقدمہ کا ایک ملزم حسن رضا کیس کی سماعت کے دوران ہی جیل میں سزا بھگتنے کے دوران دم توڑ گیا تھا جبکہ چاروں مجرم قبل ازیں جیل میں اپنی قید سخت کی سزا بھگت رہے ہیں۔
قید