امریکی سفیر کی چودھری شجاعت سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Jun 04, 2016

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں امریکہ کے سفیر مسٹر ڈیوڈ ہیل نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔ امریکی سفیر ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔ ملاقات کے دوران پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تفصیل سے بات چیت کی گئی جبکہ پاک امریکہ تعلقات، افغانستان سمیت علاقائی صورتحال اور دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات پر گفتگو میں کہا گیا کہ دونوں ملکوں میں دیرینہ تعلقات ہیں اور ماضی میں بھی اتار چڑھائو کے باوجود یہ دوستانہ اور قریبی تعلقات برقرار رہے ہیں۔
ملاقات

مزیدخبریں