سپورٹس کا سامان بھی مہنگا ہو گا: کھلاڑیوں، کھیل تنظیموں کا بجٹ پر ردعمل ‘تمام اخراجات پر پہلے ہی ٹیکس دیتے ہیں: ترجمان پی سی بی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) کھلاڑیوں اور کھیلوں کی تنظیموں نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے بجٹ کو ٹیکس بجٹ قرار دیا ہے۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر خاور شاہ کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں میں اضافہ ہو گا جس سے عام آدمی کو ریلیف نہیں ملے گا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا بجٹ سے عام آدمی کو کیا ملا ہے۔ نئے ٹیکسوں سے مہنگائی ہوگی، حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ اپنے بجٹ میں غریب آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیتی۔ انہوں نے کہا ٹیکسوں میں اضافہ سے سپورٹس کا سامان بھی مہنگا ہوگا جس سے کھیلوں کی کارکردگی مزید متاثر ہو سکتی ہے۔ دریں اثناء حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی آمدنی پر چار فیصد ٹیکس عائد کرنے پر پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تمام اخراجات پر ٹیکس ادائیگی پہلے سے کی جا رہی ہے۔ بورڈ کوئی بھی چیز خریدتا یا کوئی کنسٹرکشن کا کام کرتا ہے تو اس پر ٹیکس ادا کرتا ہے۔ پی سی بی کے تمام ملازمین کی تنخواہیں ٹیکس پیڈ ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا جب تک ہمارے پاس اس کی دستاویزات نہیں آئیں گی اس وقت تک نہیں بتا سکتے کہ یہ کونسا ٹیکس ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...