نیویارک (بی بی سی) امریکہ میں تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ گلاس کے ٹکڑوں پر سفید پالش (رنگ کاٹ) سے بنا ہوا چپٹا لینز علمِ مناظر یا مناظریات میں انقلاب برپا کر سکتا ہے۔ ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک صرف دو ملی میٹر چوڑا اور انسانی بال سے بھی پتلا یہ آلہ ’نینو سکیل‘ یا بہت چھوٹی چیزوں کو بڑا کر کے دکھا سکتا ہے۔