غمزدہ انسانوں کی اشک شوئی اوردلجوئی کرنے سے قلب کو اطمینان ملتا ہے : امام قاسم

لاہور (خبر نگار) الخیر فائونڈیشن کے چیئرمین امام قاسم رشیداحمد نے کہا ہے کہ سپیشل افرادکی بحالی کیلئے خصوصی اقدامات ناگزیر ہیں۔غمزدہ انسانوں کی اشک شوئی اوردلجوئی کرنے سے جوقلب کواطمینان ملتا ہے وہ لفظوں میں بیان نہیں کیاجاسکتا۔ زندگی اوراچھی صحت ایک نعمت ہے مگران کاکوئی اعتبار نہیں۔ خصوصی افراد کی زندگیاں سہل بنانے کیلئے ہرکسی کو اپنا اپنا کردار اداکرناہوگا۔ امام قاسم رشیداحمدنے مزید کہا کہ معاشرے کے خصوصی افراد ہرگزبوجھ نہیں ہیں۔ انہیں معاشرے کامفید شہری بنانا ہمارااخلاقی فرض اورہم پرانسانیت کاقرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی بحالی اوران کے اندرخوداعتمادی بیدارکرناالخیرفائونڈیشن کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...