چین کے صوبے ذی جیانگ کے گاؤں ڈون گوان میں 93 سالہ بڑی بی زان ہیگزیان عمر کے اس حصے میں بھی اتنی فٹ ہیں کہ وہ لوگوں کو مارشل ا?رٹس کے داؤ بیچ سکھاتی ہیں، کہنے کو تو زان ہیگزیان دادی اماں ہیں لیکن مارشل آرٹس کنگ فو کی ماہر ہیں، اس عمر میں لکڑی کے ساتھ مارشل آرٹس کے داؤ پیچ لڑاتی دادی کی مہارت دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔بوڑھی خاتون 93 سال کی عمرمیں بھی مکمل فٹ ہیں اور اپنی فٹنس کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ روزانہ ورزش کرنا اور مناسب غذا ہی ان کی فٹنس کا راز ہے۔
بیجنگ: چین میں 93 سالہ دادی نے مارشل آرٹس میں اپنی مہارت دکھا کرلوگوں کوحیرت زدہ کردیا
Jun 04, 2016