خلیجی ہوائی کمپنی ایمیریٹس کا کہنا ہے کہ جمعے کو پرواز ای کے 303 میں چھپ کر دبئی پہنچنے والے چینی لڑکے کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایئرلائن نے اس لڑکے کا نام تو نہیں بتایا تاہم چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ڑینہوا نے لڑکے کے بارے میں بتایا ہے کہ اس کی عمر 16 سال اور نام ڑو ہے جب کہ وہسچوان صوبے کارہائشی ہے۔ لڑکے کا کہنا ہے کہ وہ سامان رکھنے والی جگہ میں بہت پرسکون تھا اوراس نے تقریباً 9 گھنٹوں کی پرواز کے دوران کچھ نہیں کھایا تھا۔خبرایجنسی کے مطابق اس لڑکے کا کہنا ہے کہ اس نے سنا تھا کہ دبئی میں گداگر ماہانہ 71 ہزار ڈالر کما لیتے ہیں اور وہ بھی یہاں بھیک مانگنے کے لیے آیا تھا، پراسیکیوٹرز کی جانب سے بلائے گئے مترجم کے مطابق لڑکے نے بتایا ہے کہ اس نے شنگھائی ایئرپورٹ پر لگی باڑ پر سے چھلانگ لگائی اور جیسے ہی سکیورٹی گارڈ نے دوسری جانب دیکھا تو وہ طیارے میں سامان رکھنے والی جگہ میں گھس گیا۔