فنانس کا شعبہ کاروباری ترقی میں قائدانہ کردار ادا کریگا: ایف اوکانفرنس

لاہور (کامرس رپورٹر) انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان کے تحت لاہور میں سی ایف او کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ دنیا میں ہمیشہ تغیر پذیر، غیر یقینی ، پے چیدہ اور مبہم ماحول (VUCA)کا سامنا رہتا ہے جس میں قائم رہنے کے لیے پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں کامل ہونا ضروری ہے۔کانفرنس کے مقررین میں آئی کیپ کے صدر حافظ محمد یوسف، امریکا کے ادارے جیوپولیسیٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر جیفری اسٹیسے، Funverks Global کے سی ای فرہاد کارمیلے، کیپکو کے سی ای او آفتاب محمود بٹ اور دیگر شامل تھے۔ مقررین نے کہا کہ مستقبل میں فنانس کا شعبہ کاروبار کو ترقی دینے کے لیے قائدانہ کردار ادا کرے گا۔ مقررین نے فنانشل لیڈرز پر زور دیا کہ وہ اداروں کی اندرونی اور بیرونی توقعات کے مطابق واضح اہداف کا تعین کریں۔ اب فنانشل قائدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ خود کو کثیر جہتی صلاحیتوں سے لیس کریں جن میں دیگر شعبہ جات کے بارے میں معلومات اور صلاحیتوں کی بہتری اور موثر ابلاغ کی صلاحیت سرفہرست ہیں۔

ای پیپر دی نیشن