چھوٹے کسانوں کیلئے سائیلج منصوبہ سے خوشحالی کا راستہ کھل گیا: راجہ اشفاق

لاہور+ قصور (خبر نگار+نمائندہ نوائے وقت) صوبائی وزیر لیبر و چیئرمین پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کسانوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اور پنجاب سائیلج کا منصوبہ بھی اسی سلسلے میں ایک کڑی ہے حکومت پنجاب نے چھوٹے کسانوں کیلئے 60 کلو گرام سائیلج منصوبے کا آغاز کر کے ان کیلئے خوشحالی کا راستہ کھول دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فقیرے والا قصور میں پنجاب سائیلج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک اب لائیو سٹاک کو سبز چارے کی بجائے سائیلج پر چلا رہے ہیں مگر پاکستان میں ابھی اس کا رحجان بہت کم تھا اسی لئے حکومت پنجاب نے یہ منصوبہ شروع کیا ہے۔ انہوں کہا کہ لائیو سٹاک بورڈ نے ابتدائی طور پر سرگودھا، چنیوٹ اور قصور میں سائیلج پروڈکشن یونٹ لگائے ہیں۔ واضح رہے کہ مکئی سائیلج ایسے چارے کو کہتے ہیں جو مکئی کی خاص قسم کی فضل کوچھلیوں سمیت باریک کتر کر تیار کیا جاتا ہے اور اسے سورج کی شعاعوں سے محفوظ پلاسٹک کی میں لپیٹا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...