محمد علی سانس کی تکلیف کے باعث ایریزونا کے فینکس ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ ڈاکٹرز نے عظیم باکسر کے اگلے چند گھنٹے اہم قرار دیے تھے ۔ اس سے پہلے 2015 اور 2014 میں بھی محمد علی تشویش ناک حالت میں ہسپتال میں داخل ہوئے.محمد علی کو گزشتہ دس برس سے پارکنسن کا عارضہ لاحق تھا جس کے باعث انہیں رعشہ آتا تھا .اہل خانہ کے مطابق سابق عظیم باکسر گزشتہ ایک ہفتے سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں تھے.دوران علاج انہیں مصنوعی تنفس بھی فراہم کیا گیا لیکن ان کی حالت نہ سنبھل سکی .ان کے اہل خانہ کے مطابق ان کی تدفین ان کے آبائی شہر کینٹکی کے لوئس ول میں ہوگی۔سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن محمد علی کے ترجمان نے تصدیق کی تھی کہ سانس کی تکلیف کے باعث ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ جمعے کو ان کی صحت کے بارے میں تشویش ناک خبریں سامنے آئی تھیں لیکن سانس کی تکلیف اور پرانی بیماری پارکنسن نے معاملے کو مزیدہ پیچیدہ بنا دیا تھا۔