بلاول بھٹو بچے نہیں مگر سیاست سے نابلد ہیں, پارلیمانی نظام حکومت میں وزیراعظم کی جگہ کوئی اورنہیں لے سکتا: نثار علی خان

Jun 04, 2016 | 15:43

ویب ڈیسک

کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ پارلیمانی نظام حکومت میں وزیراعظم کی جگہ کوئی اورنہیں لے سکتا، وزیراعظم کی غیرموجودگی، بیماری اور چھٹی میں کابینہ اپنا کام کرتی رہتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری سیاسی سے نابالغ ہیں, ضروری نہیں کہ کسی غیرسنجیدہ بیان پرتبصرہ کیا جائے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سول، ملٹری قیادت اور سیاسی جماعتوں نے ملکر جدوجہد کی ہے. دوہزار تیرہ کے مقابلے میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں امریکی رپورٹ کی محتاج نہیں۔ نیکٹا دہشتگردی کے خلاف پوری طرح فعال ہے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ نادرا میں کرپٹ افسران کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ڈھائی سال میں ڈھائی لاکھ شناختی کارڈز اور انتیس ہزار پاسپورٹ بلاک کیے۔ ملامنصور کے علاوہ اور بھی کئی چیزیں سامنے آرہی ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ شناختی کارڈز کی تصدیق کے حوالے سے پہلے مرحلے میں ڈھائی کروڑخاندانوں کی تصدیق کی جائے گی، نادرا سے کرپشن کا کاتمہ انکے لیے چیلنج ہے۔

مزیدخبریں