جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرسکتا, قرضوں کی قسطیں واپس کرنے کیلئے مزید قرضہ لیا جارہا ہے: عمران خان

Jun 04, 2016 | 15:48

ویب ڈیسک

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گزشتہ آٹھ سال کے دوران کسانوں کے ساتھ ظلم ہوا۔ میٹرو کے نام پر دو سو ارب روپے لگا دیا گیا۔ دوسو ارب روپے کسانوں کو دیتے تو بڑا فائدہ ہوتا۔ فلاحی کاموں کے بجائےبڑے منصوبوں پرپیسہ خرچ کیا جاتا ہے.انکا کہنا تھا کہ دنیا میں کئی قومیں ہم سے آگے چلی گئی ہیں۔ ایک وقت میں پاکستان کی ترقی کے اعتبار سے برصغیر میں سب سے آگے تھا ۔ خطے میں چین کا جی ڈی پی سب سے زیادہ ہے۔ چین نے اپنے عوام کو غربت سے نکالا تو ملک نے ترقی کی۔ پاکستان سب سے پیچھے رہ گیا ہے بھارت بھی پاکستان سے آگے ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک ملک سے کرپشن ختم نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرے گا۔ ملک سے کرپشن پر قابو پانا ہوگا۔ کرپشن سے ادارے تباہ اورسرمایہ کاری ختم ہوجاتی ہے۔ پانامہ لیکس کے بعد دنیا کہہ رہی ہے کہ کرپشن ترقی کو روکتی ہے۔

مزیدخبریں