گرلز سکول پسرور کی طالبات کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل

مکرمی! گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پسرور میں غنڈہ گردی کے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ضلع سیالکوٹ کی ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز ایک مشترکہ مذمتی قرار داد میں انتظامیہ سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے ملزم سخاوت علی کیخلاف کارروائی کو نتیجہ خیز بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملزم مذکور نے مورخہ 9-5-17 کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پسرور میں داخل ہوکر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ اور اب صلح کا علم لئے پس پردہ دھمکیوں کا مرتکب ہو رہا ہے جس سے پورے ضلع میں اشتعال پھیلنے کا اندیشہ ہے لہذا حقائق کو منظر عام پر لاکر اس کیخلاف فوری کارروائی کی جائے اور اس سے سرکاری ریکارڈ بھی برآمد کیا جائے تاکہ سرکاری معاملات بحسن و خوبی سرانجام دیئے جاتے رہیں۔ (محمد عظیم چیمہ صدر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن ضلع سیالکوٹ)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...