امیرالدین میڈیکل کالج کا مجلّہ ایملٹ شائع ہوگیا

لاہور (پ ر) امیرالدین میڈیکل کالج کا تیسرا سالانہ مجلہ ایملٹ شائع ہوگیا ہے۔ مجلہ بیک وقت تین زبانوں اردو، پنجابی اور انگریزی میںباتصویر شائع ہوگیا۔ پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر غیاث الدین نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کتابوں سے دوستی کریں کیونکہ یہ معلومات اور میڈیا کا دور ہے۔ رسالہ میں سابق کپتان محمد یوسف کا انٹرویو بہت متاثر کن ہے۔

ای پیپر دی نیشن