لندن (سپورٹس ڈےسک )پاکستانی نڑاد برطانوی باکسرعامر خان نے ٹیومر کا شکار پاکستانی بچے علی حسن کی مالی امداد کرنے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطہ ویب سائٹ پر جاری پیغام میں عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ علی حسن کی زندگی بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔7 سالہ پاکستانی بچہ علی حسن آنکھ کے مہلک ٹیومر میں مبتلا ہے جو تیزی سے پھیل کر بچے کی ناک اور منہ کو بھی متاثر کررہا ہے۔عامر خان نے علی حسن کے والد محمد منشا کو یقین دلایا ہے کہ نہ صرف علاج کے بہتر مواقع ڈھونڈنے میں بلکہ علاج کا پورا خرچا اٹھانے میں ان کی فلاحی تنظیم بھرپور تعاون کرے گی۔