اسلام آباد ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے دو نجی چینلز کو پی ٹی وی سپورٹس پر نشر ہونے والے حالیہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017کے میچوں کی فوٹیج یا جھلکیاں دکھانے سے منع کرتے ہوئے تمام ٹی وی چینلز کو ایسا کرنے سے باز رہنے کی تنبیہ کی ہے۔ پیمرا کو پی ٹی وی سپورٹس کی طرف سے ایک درخواست موصول ہوئی تھی جس میں پی ٹی وی سپورٹس نے شکایت کی تھی کہ مذکورہ دونوں ٹی وی چینلز اس امر کے باوجود کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017کے تمام نشریاتی حقوق صرف پی ٹی وی سپورٹس کے پاس ہیں اِن میچوں کی جھلکیاں اور فوٹیج غیر قانونی طریقے سے اپنے ناظرین کو دکھا رہے ہیں ۔ پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کوآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017میچوں کی براہِ راست یا ریکارڈکی گئی غیر قانونی فوٹیج اور جھلکیاں دکھانے سے منع کرتے ہوئے تنبیہ کی ہے کہ ایسا کرنے پر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جاسکتی ہے۔
چیمپئنزٹرافی کے نشریاتی حقوق پی ٹی وی سپورٹس کے پاس ہیں
Jun 04, 2017