چیمپئنزٹرافی کشمیری بھارتی مظالم کیخلاف اسٹیڈیم میں احتجاج کریں گے

Jun 04, 2017

لندن(آئی این پی)چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری اسٹیڈیم میں احتجاج کریں گے۔ سوشل میڈیا پرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی مہم زوروں پر ہے۔بھارتی مظالم دنیا تک پہنچانے کیلئے کشمیری عوام سے آواز اٹھانے کی اپیل کی جارہی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے اہم ترین معرکے یعنی روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران کشمیری عوام ، بھارتی مظالم کے خلاف اسٹیڈیم میں احتجاج کریں گے۔سوشل میڈیا پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی مہم زوروں پر ہے۔ 4 جون کو مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کو نشانہ بنانے والی افواج کے مظالم کا پردہ چاک کرنے کی اس کوشش سے کشمیری بھائی پرامید ہیں کہ دنیا کی نام نہاد جمہوریت کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی جب بھرے میدان میں بھارت کے مکروہ چہرے سے نقاب کھینچا جائے گا۔برمنگھم کے گراو¿نڈ میں تمام کشمیری بھارتی مظالم کیخلاف آواز ا±ٹھائیں گے، اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر مہم زوروں پر ہے جس کے تحت کشمیری عوام سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ احتجاج میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔

مزیدخبریں