وہ وقت دور نہیں جب لیٹرے قومی دولت کا حساب دینگے: سراج الحق

Jun 04, 2017

لاہور (اسپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ کرپٹ مافیا اور کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کی تحریک کامیاب ہونے والی ہے ۔ وہ وقت دور نہیں جب قومی دولت لوٹنے والے ایک ایک پائی کا حساب دیں گے اور ہر لٹیرے کو جیل کی ہوا کھانا پڑیگی ۔ مودی حکومت نہیں چاہتی کہ پاکستان میں ایسی حکومت آئے جو کشمیریوں کی تحریک آزادی کی پشتیبان بنے ۔ عالمی برادری نے مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف توجہ نہ دی تو خطے میں جنگ کے بادل منڈلاتے رہیں گے ۔ اگر مودی نے اپنے دیرینہ دوستوں کو بچانے کے لیے بارڈر گرم کرنے کی حماقت کی تو اسے زندگی بھر پچھتانا پڑیگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں کارکنوں کے ہمراہ افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل او سی اور پاکستانی بارڈر پر آئے روز بھارتی فائرنگ او ر گولہ باری سے معصوم شہری لقمہ ¿اجل بن رہے ہیں بھارت بلااشتعال گولہ باری سے پاکستان میں حکمران خاندان کے خلاف چلنے والے کرپشن کے مقدمات سے عوام کی توجہ ہٹاناچاہتاہے ۔ مودی اپنے دوستوں کو بچانے کے لیے کچھ بھی کر سکتاہے لہٰذا قوم کو دشمن کے ناپاک عزائم پر نظر رکھنا ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ اگر عالمی برادری نے مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف فوری توجہ نہ دی تو دو ایٹمی قوتوں کے درمیان خطے میں کسی وقت بھی جنگ چھڑسکتی ہے اور پھر یہ جنگ جنوبی ایشیا تک محدود نہیں رہے گی ۔ انہوں نے کہاکہ تباہ کن جنگ سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔
سراج الحق

مزیدخبریں