راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ صادق آباد کے علاقے فلائی اوور مری روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے البراک کمپنی کے سےنےٹری ورکر کو قتل کردےا اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر رےسکےو1122 اور پولےس جائے واردات پہنچ گئےں پولےس نے بتاےا کہ ہفتہ کو علی الصبح ساڑھے چار بجے کے قرےب22/23 سالہ عاشر آصف سکنہ ڈھوک الہیٰ بخش صفائی کر رہا تھا کہ عےنی شاہدےن کے مطابق موٹر سائےکل سواروں نے اس پر فائرنگ کردی جسے رےسکےو1122 نے اسے طبی امداد کےلئے بےنظےر بھٹو ہسپتال پہنچاےا لےکن وہ جانبر نہ ہوا اور دم توڑ گےا پولےس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کےلئے ڈی اےچ کےو ہسپتال منتقل کردی مقتول کے والد آصف نے درخواست مےں پولےس کو بتاےا کہ اس کا بیٹا جمعہ کی رات 10بجے گھر سے اپنی ڈیوٹی پر گیا تھا لیکن ہفتہ کی صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب اس کے ساتھی ڈرائیور شعیب نے ٹےلےفون پراس وقعہ کی اطلاع دی ہماری کسی سے دشمنی نہیں پولےس مصروف تفتےش ہے۔